پنجاب بورڈزنے میٹرک امتحان کےنتائج کااعلان کر دیا

 پنجاب بورڈزنے میٹرک امتحان کےنتائج کااعلان کر دیا

لاہور: پنجاب  بورڈز نے میٹرک امتحان کے نتائج  اور پوزیشن ہولڈرز طلبا کااعلان کر دیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دی۔ 

لاہور بورڈ میں ایان کاشف کی 1190 نمبر لیکر پہلی پوزیشن،فیصل آباد میں عروج فاطمہ 1189 نمبرز لیکر اول رہیں۔گوجرانوالہ میں شجاع امیر نے 1190 نمبرز لیکر میدان مارلیا جبکہ سرگودھا میں  محمد علی عبداللہ   1187 نمبرز لیکر اول رہے ۔ملتان میں رانیہ شاہد کی  1188 نمبرز لیکرپہلی پوزیشن، ساہیوال  میں محمد علی آصف  نے 1190نمبر ز لیکر  پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بہاولپور  میں عکاشہ طارق  1193نمبر لیکر اول رہے ۔

تمام بورڈز نے نتائج کا مکمل اعلان  آج صبح دس کیا ۔میاں زاہد کنٹرولر امتحانات لاہور تعلیمی بورڈ کاامتحانات کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 252750 طلبہ نےمیٹرک کے امتحانات کے لیے اپلائی کیا تھا۔ 250227 بچوں نے امتحان میں حصہ لیا۔ 174537 طلبہ میٹرک کے امتحان میں پاس ہوئے ہیں۔ اس دفعہ لاہور تعلیمی بورڈ کا رزلٹ 69.75 ٪ رہا۔ 57.60 فیصد رزلٹ سائنس گروپ اور 55 فیصد رزلٹ آرٹس گروپ کا رہا۔

امتحانات کے لیے اٹھ سو پچپن سنیٹر بنائے گئے۔ 13ہزار 168 نگران امتحانات کروانے کے لیے ڈیوٹی لگائی گئی۔267 چیٹنگ کیس میٹرک امتحانات میں کئے گئے۔ 17 طلبہ اور نگرانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ساڑھے چار ہزار پرائیویٹ انویجیلٹر کو امتحانات لینے سے روکا گیا۔ امتحانات چیک کر نے کے لیے 20 مارکننک سینٹر بنائے گئے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی تمام طلبہ کی مزید کامیابیوں کے لئے دعا کی کہ  میرے بچو!قوم کو آپ پر فخر ہے۔مریم نواز شریف نے میٹرک پوزیشن ہولڈرز کے لئے پیغام دیا کہ میری دعائیں اور نیک تمنائیں ہر محنتی طالب علم کے لئے ہیں۔رکنا نہیں، آگے بڑھنا ہے ، بڑھتے جا نا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں