اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔اس فیصلے کے تحت جولائی تا ستمبر 2024ء کے لیے ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو ریلیف دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیے تقریباً 50 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ماہانہ 50 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا۔ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے پر برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ اس فیصلے کے تحت تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا- لینے کی ہدایت کی تھی۔