واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ 9 مئی کی پُرتشدد کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں، احتجاج پرامن طریقے سے کیا جانا چاہیے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ توڑ پھوڑ، لوٹ مار، آگ لگانے کے واقعات قابل مذمت ہیں۔جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں ۔
میتھیو ملر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے۔ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں ہمارا مشترکہ مفاد ہے، اس کے لیے متعدد پاکستانی سویلین اداروں کے ساتھ شراکت داری ہے۔
حکومت پاکستان کے ساتھ باقائدگی سے اپنی استعداد کار بڑھانے، علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے کے مواقع کی نشاندہی کرتے ہیں۔ہمارے سالانہ اعلیٰ سطحی انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ بھی شامل ہیں، ہم جائز طریقے سے آزادی اظہار کی حمایت کرتے ہیں۔