لاہور:سینئر رہنما پیپلز پارٹی وکیل تحریک انصاف لطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ کسی نے نوٹس دیا نہ پارٹی سے نکالا،پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ مستقبل کا کچھ نہیں کہاجاسکتا سیاست میں کچھ بھی حر ف آخر نہیں ہو تاہے۔ سینئر رہنما پیپلز پارٹی وکیل تحریک انصاف لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی نے نوٹس دیا نہ پارٹی سے نکالا،پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر ہوں۔ مستقبل کا کچھ نہیں کہاجاسکتا سیاست میں کچھ بھی حر ف آخر نہیں ہو تاہے۔
انہوں نے کہاکہ بینظیر قتل کیس میں اب بھی آصف زرداری کاوکیل ہوں۔ چار ماہ پہلے میرے بیٹے کو گولی لگی کچھ پتہ نہ چل سکا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین میرے گھر میں خیریت پوچھنے آئے۔ انہوں نے بتایاکہ میرے ساتھ ظلم اورزیادتی ہورہی ہے۔عمران خان کی غلطیاں اپنی جگہ لیکن اس وقت دھرتی ماں کے ساتھ جوہورہا ہے وہ کبھی نہیں ہوا۔ بے نظیر بھٹو شہید کی پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کی پیپلز پارٹی کا کوئی مواز نہ نہیں لیکن زرداری صاحب کی سیاسی بصیرت کا اپنا مقام ہے۔ میں یہ کہتا ہوں کہ خدارا آئین کو دفن نہ کریں۔پاکستان اس وقت سرزمین بے آئین ہے۔جمہوریت کا نام ونشان نہیں ہے۔
توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے حوالےسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب نے توشہ خانہ سے پیسے لے کر تحائف لیے، اس لیے میری نظر میں نااہلی نہیں بنتی۔جب تک چیئرمین پی ٹی آئی کا سحر ختم نہیں ہوتا تب تک الیکشن نہیں ہوں گے۔