تیونس: بحیرہ روم میں کشتی ڈوب گئی۔ کشتی ڈوبنے کی وجہ سے تیونس سے تعلق رکھنے والے 10 تارکین وطن لاپتہ ہوگئے او ر ایک ہلاک ہوگیا ہے۔تیونس سے تعلق رکھنے والے 10 تارکین وطن بحیرہ روم کے قریب کشتی الٹنے سے لاپتا ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی ہلاکت ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ تیونس کو نقل مکانی کے بحران کا سامنا ہے جس نے یورپ میں بہتر زندگی کی امید میں افریقہ اور مشرق وسطیٰ سے غربت اور تنازعات کی وجہ سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے لبیا کی جگہ لے لی ہے۔
انسانی حقوق کے گروپ تیونس کے فورم برائے اقتصادی اور سماجی حقوق نے کہا کہ کشتی ڈوبنے سے ہلاک اور لاپتہ ہونے والوں کی تعداد 608 تک پہنچ گئی ہے ۔
ادھر تیونس پر یورپی ممالک کا دباؤ ہے کہ وہ اپنے ساحلوں سے بڑی تعداد میں لوگوں کی روانگی کو روکے لیکن صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ وہ سرحدی محافظ کے طور پر کام نہیں کریں گے۔