برطانوی ایئرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند کردیا

برطانوی ایئرلائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند کردیا

اسلام آباد :برطانوی ایئر لائن نے پاکستان میں فلائٹ آپریشن بند کردیا۔  برطانوی ایئر لائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیاہے۔

ورجن اٹلانٹک کی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے آخری پرواز بی 379موی  ایس789 نے آج  لندن ہیتھرو کے لیے اڑان بھری۔ورجن اٹلانٹک نے پاکستان کیلئے پروازیں معطل کردیں۔آخری پروازاسلام آبادسے روانہ ہوگئی۔ترجمان سی اےاے کے مطابق ورجن اٹلانٹک نےابتدامیں4مانچسٹرکیلئےاور3لندن ہیتھروکیلئےفلائٹس چلائیں ۔ورجن اٹلانٹک نے13دسمبر2020کوپاکستان کیلئےفلائٹ آپریشن کاآغازکیاتھا۔


ورجن اٹلانٹک اسلام آباداورلاہورہفتہ وار8پروازوں کیلئےایئربس اے332کااستعمال کررہی تھی۔ایئرپورٹ منیجر نے عالمی معیار کی سفری خدمات پیش کرنے پر ورجن اٹلانٹک ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ایئرپورٹ منیجرنے مزید کہا امید کرتے ہیں کہ ورجن اٹلانٹک ایئر لائن مستقبل میں واپس پاکستان آئے گی۔

مصنف کے بارے میں