"راوی کے معاون دریا میں 83 ہزار کیوسک، چناب کے معاون دریا جموں توی میں 83 ہزار 400 کیوسک کا ریلا چھوڑا گیا": بھارت نے پاکستان کو مطلع کر دیا

لاہور: راوی اور چناب میں سیلابی پانی چھوڑنے کے بعد بھارت کی طرف سے پاکستان کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ بھارت نے راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا۔ نئی دہلی کی طرف سے پاکستان کو مطلع کیاگیا ہے۔ بھارتی کمشنر نے سندھ طاس دفتر کو ٹیلیفون کر کے مطلع کیا کہ راوی کےمعاون اوج دریامیں 83 ہزار کیوسک پانی چھوڑ دیا، درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا۔ چناب کے معاون دریا جموں توی میں 83 ہزار 400 کیوسک کا ریلا چھوڑا گیا ہے۔ 


بھارت کی  طرف سے مطلع کیا گیا ہے مرالہ پر بہاؤ 2 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک جا سکتا ہے، درمیانے درجے کا سیلاب ہوگا۔دوسری طرف ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر پنجاب کے نگران وزیراعلٰی محسن نقوی نے دریائے راوی کا دورہ کیا اور متعلقہ محکموں کے حکام کو پانی کے بہاؤ کو مسلسل مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سلسلے میں ریلیف کیمپ بھی لگادیے گئے ہیں اور متعلقہ حکام کو الرٹ کردیاگیاہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 8 اور 9 جولائی کے دوران موسلادھار بارش کے باعث گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، بہاول نگر اور اوکاڑہ) کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ہے۔

مصنف کے بارے میں