کیا  "دی سمپسنز" نے ’تھریڈز‘ کی  بھی پیش گوئی کی تھی؟،حقیقت کیا ہے؟

05:42 PM, 9 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

واشنگٹن: کیا  "دی سمپسنز" نے ’تھریڈز‘ کی  بھی پیش گوئی کی تھی؟۔ دی سمپسنز کے پیش گوئیوں کے حوالے سے مشہور ہے۔  اب سوشل میڈیا کی متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’تھریڈز‘ ایپ کی سمپسنز کارٹون میں پہلے ہی پیشگوئی کی جاچکی ہے۔ اس کی حقیقیت کیا ہے اس بارے میں بات کرتے ہیں۔ 
دی سمپسنز اور میٹا کی نئی ایپ سے متعلق  ٹوئٹر پر متعدد پوسٹس زیر گردش ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معروف امریکی کارٹون سیریز، سمپسنز میں ’تھریڈز‘ کی بھی پیش گوئی کی گئی تھی۔اس دعوے سے متعلق سمپسنز کارٹون کی حالیہ قسط میں اس کارٹون کے مرکزی کردار ’ہومر‘ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اس کے کان پر میٹا کی نئی ایپ ’تھریڈز‘ کا لوگو بنا ہوا ہے۔
ہومر کی اس تصویر سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے سمپسنز سیریز میں تھریڈز کے حوالے سے بھی دکھایا جا چکا ہے لیکن درحقیقت ایسا کچھ نہیں ہے، یہ تصویر ترمیم شدہ ہے جسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کارٹون ہومر کے کا پر بنایا گیا ’تھریڈز‘ ایپ کا لوگو پہلے سے کی گئی کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ حال ہی میں تھریڈز کے لانچ ہونے کے بعد ایڈٹ کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں مقبول اور سب سے زیادہ پسندیدہ اینی میٹڈ شو دی سمپسنز  میں متعدد اہم حالات و واقعات کی پیش گوئیاں کی گئی ہیں۔اس اینی میٹڈ ٹی وی شو میں ٹرمپ کے برسر اقتدار  آنے اور نائن الیون سمیت دنیا میں رونما ہونے والے متعدد اہم واقعات کی پیش گوئی کی گئی  تھی۔  یہ کارٹون سیریز 1989 میں شروع کی گئی تھی جو کہ تقریباً 30 برسوں سے جاری ہے اور اس کے 34 سیزن نشر ہوچکے ہیں۔
حال ہی میں میٹا کے مالک مارک زکر برگ کی جانب سے نئی ایپلیکیشن ’تھریڈز‘ لانچ کی گئی جس نے آتے ہی ٹوئٹر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی اور پھر اس کے متعارف ہوتے ہی اسے جو پذیرائی ملی اس کی مثال نہیں ملتی۔تاہم اب سوشل میڈیا کی متعدد پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’تھریڈز‘ ایپ کی سمپسنز کارٹون میں پہلے ہی پیشگوئی کی جاچکی ہے۔

مزیدخبریں