لاہور:اداکارہ حرامانی کاکہنا ہے کہ بولنے سے پہلے سوچ لینا بہتر ہوتا ہے۔ انہوں نے انٹرویو میں ٹرولنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹرولنگ سے یہی سیکھا ہےکہ کچھ بھی بولنے سے پہلے بہتر ہے کہ اچھی طرح سوچ سمجھ لیاجائے۔
انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر میں خود بھی پریشان ہو جاتی ہوں لیکن مانتی ہوں کہ بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔
اداکارہ نے ایک سوال کےک جواب میں کہاکہ خواتین کے ساتھ جب بھی برا سلوک ہوتا ہے تو ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہوں۔ واضح رہے کہ حرامانی ٹی وی کی سلجھی ہوئی اداکارہ سمجھی جاتی ہیں۔ تاہم وہ ٹرولنگ کے حوالے سے کبھی کبھار تنقید کی زد میں آتی رہتی ہیں۔