راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کاکہناہے کہ صرف30 دن کا کھیل باقی ہے لوگ ایک مہینہ مہنگائی اورمشکلات کا مزید مقابلہ کریں جس روز اسمبلیاں تحلیل ہوں گی اُسی صبح نئی سیاست طلوع ہوگی زمین پر اکڑ کر چلنے والےچادر اور چاردیواری کو روندنےوالے زمین بوس ہو جائیں گے ۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کہا کہ جیل کاگیٹ ٹوٹےگابےگناہ لوگ چھوٹیں گے۔3مرتبہ خزانےکولوٹنےوالےاورسرمحل بنانےوالے ان بےگناہ لوگوں کی جگہ لیں گے ۔آئی ایم ایف حکومت اور اُس کےوزیرخزانہ پراعتبار نہیں کرتا اسے لیے دوسروں سے شورٹی لینے اُن کے گھر گئے ہیں ۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دس کروڑ لوگ خطے غربت سے نیچے آ گئے ہیں اور دوکروڑ لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں ۔یہ ہے پندرہ مہینے کی حکومت کا کارنامہ۔30دن میں پی ڈی ایم میں کھینچا تانی ہو گی رسہ کشی ہوگی جوڈو کراٹے ہوں گے اور بٹوارا ہوگا۔بنکاک کے شولے ہوں گےاور بغداد کی راتیں ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن ہی ملک کو ان مسائل سے نجات دلائیں گے ورنہ کشت وخون ہوگا ۔سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام نہیں آ سکتا ۔الیکشن کروانے ہوں گے۔زرداری اور بلاول سیاسی منظر نامے سے غائب ہیں ۔معلوم نہیں آئی ایم ایف معاہدے کے ساتھ ہیں یا نہیں ہیں ۔دو تہائی اکثریت کے بغیر اسمبلی میں بنائے گئے قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ نواز شریف کی سزا اور اُس کی واپسی بھی دو تہائی کی آئینی ترمیم سے مشروط ہےجب ذرائع ابلاغ کوپابند سلاسل کردیا جاتا ہے تو ملک افواہوں کی لپیٹ میں آجاتا ہےجو قرضہ دے رہے ہیں ان کو قرضوں کی واپسی کی گرنٹی بھی چاہیے ورنہ ڈیفالٹ کی تلوارلٹک رہی ہے۔ پہلے ہی عالمی برادری سے تنہا ہوتے جا رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی استحکام پیدا کرو ان حالات میں یورپی یونین جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی واپس لے سکتی ہے۔