راولپنڈی: عراق نے جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کی خریداری کیلئے پاکستان سےمعاہدہ کر لیا ہے۔ پاکستانی لڑاکا طیارے اینٹی ڈرون آپریشن کیلئےاستعمال کئے جائیں گے۔
عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد نے بتایا کہ پاکستانی لڑاکا طیارے انسداد ڈرون آپریشن کیلئے استعمال کئے جائیں گے، گزشتہ مہینوں میں عراق میں ڈرون حملے کے خطرات میں اضافہ ہوا ۔ خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے عراق پاکستان سے اینٹی ڈرون طیارے خریدے گا۔
عراقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمیں جلد کچھ طیارے مل جائیں گے اور مستقبل میں مزید آرڈر کیے جائیں گے۔ عراق پاکستان کے جے ایف 17 طیاروں سے اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ عراقی اور پاکستانی حکومتوں کی جانب سے سرکاری تصدیق کا انتظار ہے۔