زمان پارک پولیس تشدد،جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا 

09:39 AM, 9 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے زمان پارک میں پولیس تشدد کے واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کیخلاف درخواستوں کا فیصلہ کل 10جولائی کو سنایا جائیگا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فاضل رکن جسٹس محمد امجد رفیق کیس کا فیصلہ سنائیں گے۔جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس فاروق حیدر بھی بینچ میں شامل تھے۔

فواد چودھری، حماد اظہر اور مسرت جمشید چیمہ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا۔درخواست گزاروں کے وکیل ظفر اقبال منگن نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ زمان پارک کے واقعات پر پی ٹی آئی ورکروں کے خلاف دہشت گردی کے بے بنیاد مقدمے بنائے گئے۔

مزیدخبریں