دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

09:00 AM, 9 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز کیلئے سری لنکا چلی گئی۔ پاکستانی کرکٹرز براستہ دبئی کولمبو پہنچے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 24 جولائی سے کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں