اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ احسن اقبال ہر چیز کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو انہوں نے عمران خان کی تربیت کا نتیجہ قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے احسن اقبال کے ساتھ پیش آئے واقعے پر وفاقی وزیر کے رد عمل پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال آپ لوگوں نے 1988ءمیں تصاویر پھنکوائی تھیں، پوچھتا ہوں کیا آپ کی تربیت بھی عمران خان نے کی ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ دراصل عوام کو آپ پر بہت غصہ ہے، ایک بار ہمیں مریم نواز نے کہا تھا کہ پبلک میں جانا تو ہیلمٹ پہن کر جانا۔گلو بٹ نے گاڑیاں توڑی تھیں، کیا یہ تربیت بھی عمران خان نے کی تھی؟
شہباز گل نے کہا کہ آپ غریب کو چائے کم پینے کا کہہ رہے ہیں لیکن خود امپورٹڈ کافی پی رہے ہیں اور پھر بے عزتی بھی کروا رہے ہیں، کیا عمران خان نے آپ کو ایسا کرنے کا کہا ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے ہمارے کارکن کو لاہور میں پولیس کے ہاتھوں قتل کروایا، پوچھنا تھا ماڈل ٹاﺅن میں خواتین اور بچوں کے قتل عام کی تربیت کیا عمران خان نے کی تھی؟
پی ٹی آئی رہنماءنے سوال اٹھایا کہ فیصل آباد میں آپ نے بچے کو پولیس سے پکڑوایا، 25 جون کو جو ہوا کیا اس کی تربیت بھی عمران خان نے کی تھی؟سلیمان شہباز نے کہا کہ ان عورتوں کو جوتے مارے جائیں، پوچھتا ہوں کیا یہ تربیت بھی عمران خان نے کی ہے؟