لاہور: ملک بھر میں بجلی کا بحران جاری ہے اور شارٹ فال بلند ترین سطح 7 ہزار میگاواٹ پر پہنچ چکا ہے جس کے باعث 8 سے 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ (این ٹی ڈی سی) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار میگاواٹ جبکہ طلب 28 ہزار میگاواٹ ہے اور یوں شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
ملک بھر میں بجلی کی ٹرپنگ اور لوڈشیڈنگ کا بحران جاری ہے جس کے باعث گرمی کے ستائے گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ میں ریلیف نہ مل نہیں مل سکا۔
بجلی کے شارٹ فال کے باعث پنجاب بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ لاہور کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے صنعتی سیکٹر بند ہونے سے طلب کم ہونے کا امکان ہے جس کے باعث گھریلو صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ کم ہو جائے گی اور عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا امکان بھی ہے۔
بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ، 10 گھنٹے تک لوشیڈنگ جاری
03:52 PM, 9 Jul, 2022