پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا: چوہدری شجاعت حسین

02:07 PM, 9 Jul, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہئے اور ان کے نتائج کے بعد ہی پنجاب میں حکومت سازی کا معلوم ہو گا۔ 
چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کو دیوار کے ساتھ کون لگا رہا ہے؟ سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ کیا آج تک میں نے پرویز الٰہی یا انہوں نے میرے خلاف کوئی بیان دیا؟
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کیا تھا۔
ڈی سیٹ ہونے والے ارکان پنجاب اسمبلی میں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھر گروپ جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔

مزیدخبریں