اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے حکومت پر کی گئی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری سیاسی طور پر طفلِ مکتب ہیں، انہیں کشمیر کی تاریخ اور کشمیری عوام کی جدوجہد کا کچھ پتا ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی سیاست کا نہ کوئی نظریہ ہے اور نہ ہی کوئی مقصد، ان کی تقریروں سے بھی پتا نہیں چل رہا کہ وہ کہنا کیا چاہ رہے ہیں؟
فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آزاد جموں و کشمیر میں دونوں پارٹیوں نے 10 سال حکومت کی لیکن کارکردگی صفر دکھائی، بہتر ہوتا جلسوں میں اپنی کارکردگی بتاتے۔