راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نمائندہ خصوصی اور چین کے سفیر نانگ رانگ نے ملاقات کی ہے جس میں پاک قطر تعلقات، افغان امن عمل اورعلاقائی امن و سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چینی سفیر نانگ رانگ کی ملاقات میں پاک چین تعلقات، علاقائی امور، سی پیک منصوبوں، کورونا وبا پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔ اس موقع پر چینی سفیر نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین میں مزید بہتری کے لئے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
دوسری طرف قطر کے نمائندہ خصوصی ڈاکٹرمطلق بن مجید نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا ۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے قطری نمائندہ خصوصی کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کےفروغ پربھی بات چیت ہوئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےافغان امن عمل میں قطرکےسرگرم اورتعمیری کردارکوسراہا ۔ آرمی چیف نے کہا کہ توقع ہےعلاقائی امن واستحکام کےلیےقطر کاتعاون جاری رہےگا۔ قطر کے خصوصی نمائندے نے امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ قطری نمائندے نے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔