غزہ :فلسطین میں ایک دفعہ پھر حالات بگڑنے لگے ،جنگ بندی کے باوجوداسرائیلی فورسز کے نہتے فلسطینیوں پر حملے جا ری ہیں ۔
صہیونی فورسز نے ظلم وزیادتی کا سلسلہ جا ری رکھتے ہوئے فلسطینی مسلمانوں پر زمین تنگ کرنا شروع کر دی ،اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ کرکے 83 فلسطینیوں کو زخمی کردیا.
اسرئیلی فورسز نے نابلوس شہر میں احتجاج کرتے فلسطینیوں پر براہ راست گولیاں چلائیں ،گرنیڈ بم پھینکےاور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میںنہتے فلسطینی بچے خواتین اور جوان زخمی ہوئے ۔
واضح رہے فلسطینی اپنے علاقوں پر یہودیوں کی غیر قانونی آبادکاری کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔