کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل طلب کر لیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، نیوی اور وزارت مذہبی امور کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔
زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوں گے اور نمائندے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھیجیں گے جس کے بعد چاند کی شرعی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔