جیالے 25 جولائی کو کٹھ پتلی اور شیر کو کشمیر سے بھگائیں گے، بلاول بھٹو

06:44 PM, 9 Jul, 2021

میر پور آزاد کشمیر: بلاول بھٹو زرداری نے کہا الیکشن اقتدار اور راج کرنے کے لیے نہیں لڑتے بلکہ اقتدار میں آ کر ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا 25 جولائی کو عوام پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے اور جیالے کٹھ پتلی اور شیر کو کشمیر سے بھگائیں گے کیونکہ کشمیر سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے اور جب  تک کشمیری ساتھ ہیں پیپلزپارٹی کو کوئی ختم نہیں کر سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں نئی نسل نے جدوجہد شروع کی ہے اور الیکشن اقتدار اور راج کرنے کے لیے نہیں لڑتے بلکہ اقتدار میں آ کر ہمیشہ غریب عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ غریبوں کے تحفظ کیلئے ایک دیوار بن کر سامنے آئے ہیں۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا سازش کے تحت پیپلز پارٹی کو روکنے اور توڑنے کی کوشش کی گئی اور جس کو بھی حکومت ملی اس نے غریب کو تکلیف پہنچائی جبکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کو ریلیف دیا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے مریم نواز کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی نہ کریں کیونکہ ہم سیاسی مخالف ہیں اور اگر مخالفت کریں گے تو ایشوز پر کریں گے جبکہ ہم مخالفت میں ذاتیات پر بات نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں