ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ رواں سال کیلئے حاجیوں کے انتخاب کا عمل مکمل کرلیا ہے۔
وزارت کے مطابق 13 جون کو رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔ 558270 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 150 ممالک کے 60 ہزار عازمین کو منتخب کیا گیا۔
وزارت کے مطابق اس بار ان افراد کو ترجیح دی گئی جنہوں نے پہلے حج نہیں کیا۔ حجاج کرام 7 اور 8 ذو الحج کے دوران چار استقبالیہ مراکز پر استقبال کیا جائے گا جس کے بعد انہیں بسوں کے ذریعے مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ مقدس مقامات کی طرف جانے سے قبل آمد طواف کریں۔