دو نہیں بلکہ تین تین ویکسین کی ڈوزیں لگیں گی ، انتہائی اہم خبر

Pfizer vaccine, Global Vaccination, Pakistan Vaccine, Karachi Sindh, Murad Ali Shah

فائزر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اب تیسری ڈوز بھی آگئی ،امریکی دواساز کمپنی ’’فائزر‘‘نے کورونا ویکسین کی تیسری خوراک لگانے کےلیے نگران اداروں سے اجازت مانگ لی ہے ۔ 

 کمپنی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  وائرس کی ابتدائی قسم اور بعد میں افریقہ میں پائے جانے والی قسم کے خلاف ویکسین کی تیسری خوراک سے اینٹی باڈیز کی سطح پہلی دو خوراکوں کے مقابلے میں پانچ سے دس گنا بڑھ جاتی ہے۔

فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنی احتیاطاً ایسی ویکسین بھی تیار کر رہے ہیں جو بالخصوص کورونا کی ڈیلٹا اقسام کے خلاف تحفظ فراہم کرے گی۔ اجازت ملنے پر ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز اگست میں شروع کیے جائیں گے۔  

واضح رہے دوسری طرف پاکستان میں این سی او سی نے  بھارتی وائرس سے نمٹنے کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی  ہے ۔ڈیلٹا وائرس انڈین وائرس ہے جس کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا۔ این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا وائرس پہ قابو پانے کے لئیے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

بھارتی وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے لاکھوں اموات  کا سامنا کیا ۔این سی او سی نے ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے ۔  موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 19 جولائی تک یقینی بنایا جائے گا۔

عید الاضحی پر غیر ضروری نقل و حرکت کو محدود رکھنے کیے لئیے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔ بڑھتی ہوئی وبا کے پیش نظر سیر و سیاحت پہ پابندی کا بھی امکان ہے.18 سال سے زائد عمر کے طلباء اور طالبات کے لئیے 31 اگست تک ویکسن لگوانا لازمی قرار دے دی گئی ہے۔  یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔