سابق اولمپئن نوید عالم کے کینسر کا علاج ہم کرائیں گے ، شوکت خانم انتطامیہ کو سندھ حکومت کا خط

سابق اولمپئن نوید عالم کے کینسر کا علاج ہم کرائیں گے ، شوکت خانم انتطامیہ کو سندھ حکومت کا خط

کراچی : سندھ حکومت نے سابق اولمپئن نوید عالم کے علاج کا خرچ اٹھالیا ۔ سندھ حکومت نے شوکت خانم ہسپتال انتظامیہ کو خط لکھا دیا ۔ 

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا کہ شوکت خانم اسپتال میں زیر علاج نوید عالم کے علاج پر جتنا بھی خرچہ ہوگا ، سندھ حکومت ادا کرے گی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کینسرسے لڑتے سابق اولمپئن نوید عالم کے ساتھ کھڑے ہیں، ملک کا نام روشن کرنے والےسابق اولمپئن کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی بیٹی نے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

نوید عالم کی بیٹی کا کہنا تھا کہ بابا نے پاکستان کو 1994 کا ورلڈ کپ جتوایا، ان کے علاج میں مدد کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سابق اولمپئن نوید عالم بیجنگ اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔