موٹروے پر المناک حادثہ ،کوچ ٹکرانے سے 8 گاڑیاں تباہ 

04:57 PM, 9 Jul, 2021

اسلام آباد :موٹروے پر المناک حادثہ ،کوچ ٹکرانے سے 8 گاڑیاں تباہ ہو گئیں ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ میں 10 سے زائد شہر ی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

ذرائع موٹر وے کے مطابق  ائیر پورٹ چوک کے قریب المناک حادثہ پیش آیا ،حادثہ میں کوچ ٹکرانے سے 8 گاڑیاں تباہ ہو گئیں ،پولیس کے مطابق اسلام آباد سے لاہور جانے والی کوچ کے اچانک بریک فیل ہو گئے،موٹروے پر ائیرپورٹ چوک کے قریب بے قابو ہو کر کوچ گاڑیوں پر چڑھ گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق بریک فیل ہونے والی کوچ نے آگے جانے والی کاروں کو کچل دیا،کوچ کے ٹکرانے سے 8 گاڑیاں تباہ ہوگئیں،موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 10 سے زائد شہری زخمی ہو ئے ،زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایاگیا ۔

مزیدخبریں