اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہو گیا. ایلیٹ فورس کی جوابی فائرنگ سے دوڈاکو ہلاک ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ صدر کے علاقے کورٹ باری کے قریب پولیس مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا جوان اسد جمیل شہید، جب کہ 2 ڈاکو ایلیٹ فورس اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔
دونوں ڈاکو کورٹ باری کے قریب ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ پولیس اہل کار پہنچ گئے، ایلیٹ فورس کے جوانوں نے فرار ہوتے ڈاکوؤں کا تعاقب شروع کر دیا، جس پر ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس سے ایک جوان موقع پر شہید ہو گیا۔
جبکہ ایلیٹ فورس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔