لاہور :بھارت نے پاکستان کی طرف سے لاہور جوہر ٹا ؤ ن دھماکوں میں را کے ملوث ہونے کے دعوے کو مستر د کر دیا ،ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے لاہور دھماکے میں بھارت کے ملوث ہونے کے انکار کو مسترد کر دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کے ملوث ہونے کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں ،کلبھوشن بھارتی ریاستی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے خلاف دہشتگردی معاونت پر اقدامات کرے،پاکستان بھارت کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔
انہوں کہا دنیا آج بھی دہشتگردی کیخلاف پاکستانیوں کی قربانیوں کاا عتراف کر تی ہے ،پاکستان نے کہا کہ یہ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ بھارت کو انصاف کے کٹہرے میں لائے اور پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث بھارت کے شہریوں کے خلاف عملی اقدامات کرے۔
واضح رہے اس سے قبل معید یوسف نے آئی جی پنجاب کے ساتھ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ جس دن لاہور جوہر ٹاؤ ن دھماکہ ہوا اُسی دن پاکستان کے سکیورٹی اداروں پر سائبر اٹیکس بھی کروائے گئے تھے ،انہوں نے جو ہر ٹائون دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت اور را سے ہے ،عالمی برادری بھارتی دہشتگردی کا نوٹس لے ۔