کوئٹہ :وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ تین سال پہلے کہا تھا ناراض بلوچ وہ ہیں جو بلوچستان میں بیٹھے ہیں ،بلوچستان میں ایک طبقہ ہے جو بہت سے مسائل کی وجہ سے ناراض ہے ،بلوچستان کے حالات تمام معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے کنٹرول کرینگے ،امید کرتے ہیں شاہ زین بگٹی بلوچوں کو منانے میں اپنا کردارادا کرینگے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے اپوزیشن اپنے تحفظات پر مل کر بیٹھیں اور مسائل بتائیں،حکومت اپوزیشن کے تحفظات کو ہر صورت دور کرے گی،انہوں نے کہا نئے گورنر بھی بلوچستان سے ہیں اور سیاسی سوچ رکھنے والے ہیں، امید ہےنئے گورنر تمام معاملات کو بہتر طریقے سے چلائیں گے۔
جام کمال کا کہنا تھا بلوچستان میں ایک ایسا طبقہ ہے جو بہت سے مسائل کی وجہ سے ناراض ہے، تین سال پہلے کہا تھا ناراض بلوچ وہ ہیں جو بلوچستان میں بیٹھے ہیں،انہوں نے کہا چاہتا ہوں شاہ زین بگٹی بلوچوں کو منانے سے متعلق اپنا کردار ادا کریں،تمام معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری مکمل تیاریاں ہیں ۔