کشمیر میرے خون میں شامل ہے، مریم نواز شریف

Kashmir, Maryam Nawaz Sharif, PML-N, PTI governemnt, Shehbaz Sharif

مظفر آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر میرا گھر ہے، یہ میرے خون میں شامل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا آزاد کشمیر کے علاقے پتیکہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگ ووٹ مانگنے کیلئے حکومتی پیسہ خرچ کر رہے ہیں لیکن میں یہاں ووٹ مانگنے نہیں آئی بلکہ اپنے لوگوں سے ملاقات کرنے آئی ہوں کیونکہ کشمیر میرا گھر ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ کشمیر کو بھارت کی جھولی میں عمران خان نے پھینکا، بھارت نے وہاں کو اقدام اٹھایا اس میں ان کی مکمل مرضی شامل تھی۔

 مریم نواز نے کہا کہ اس وقت ملک میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ واپس آچکی ہے حالانکہ نوازشریف کے دور میں ملک میں لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی تھی ۔

کشمیر کے عوام کو ہم بے یار ومددگار نہیں چھوڑیں گے ، میں کہتی ہوں کہ اگر عمران خان تم کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کرسکتے تو پھر ان کے خون کو بیچنے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کل برہان وانی کی پانچویں برسی تھی اور اسلام آباد میں ناچ گانا ہورہا تھا ۔ 

رمضان المبارک میں ایک کلو چینی کے لئے عوام کو بھکاریوں کی طرح لمبی لائنوں میں کھڑا کردیا گیا جس کو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا ۔ 

موجودہ حکومت نے عوام کو روٹی کے لئے پریشان کررکھا ہے ۔ 

ہم الیکشن میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے جو دھاندلی کرے گا اس کو گردن سے پکڑیں گے ۔ میری آپ سے درخواست ہے کہ الیکشن میں شیر پر مہر لگائیں ۔ 

ملک میں مہنگائی اتنی ہے کہ پچاس روپے میں ملنے والی دوائی اب پانچ سو  روپے میں مل رہی ہے ۔ ن لیگ کشمیر کی سب سے بڑی جماعت ہے  اور یہ ہم نے ماضی میں بھی ثابت کیا ہے ۔ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے ۔