پنجاب حکومت کا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

02:08 PM, 9 Jul, 2021

لاہور:حکومت پنجاب نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے۔ نجی اداروں کے ملازمین کو 31 جولائی تک ویکسی نیشن یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 8ہزار311ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔

پنجاب بھرمیں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد10ہزار805ہوگئی ہے۔ لاہور 99، راولپنڈی 77، ملتان 10 سیالکوٹ میں کورونا کے 4کیسز رپورٹ ہوئے۔

فیصل آباد،گجرانوالہ، منڈی بہاوالدین، شیخوپورہ اور وہاڑی میں 2 دو کیسز سامنے آئے۔ بہاوَلنگر، بہاولپور، بھکر، چینوٹ، جہلم، اور سرگودھا میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے آثار شروع ہو چکے ہیں۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونا اور مختلف ویری انٹس کا پھیلاؤ بڑی وجوہات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان ڈور تقریبات میں ویکسین شدہ افراد کی شرط پر عمل نہیں ہو رہا۔ اسد عمر نے کہا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں