اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے امپورٹڈ موبائل فونز کی کسٹم ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا ہے۔ کہا جا رہا ہے یہ فیصلہ مقامی سطح پر تیار ہونے والی ڈیوائسز کی حوصلہ افزائی کیلئے لیا گیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اس اقدام سے کم از کم 30 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر 300 روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا ہوگی۔
صارفین کو ایسے موبائل فونز جن کی مالیت 100 ڈالرز تک ہوگی، اس پر انھیں 3 ہزار روپے ادا کرنا پڑیں گے۔
اسی طرح ایک سو سے دو سو ڈالر کی مالیت والے موبائل فونز امپورٹ کرنے پر 7500 روپے کسٹم ڈیوٹی ادا کرنا لازم ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اکتیس ہزار روپے سے پچپن ہزار روپے تک کے موبائل فونز درآمد کرنے پر گیارہ ہزار روپے کسٹم ڈیوٹی کی ادائیگی کرنا ہوگی۔
خیال رہے کہ وفاقی بجٹ میں 350 سے 500 ڈالرز تک کے موبائل فونز پر امپورٹ ڈیوٹی ساڑھے سترہ ہزار سے کم کر کے پندرہ ہزار روپے کر دی گئی ہے۔
500 ڈالرز سے زیادہ قیمت والے موبائل سیٹس پر ڈیوٹی 31500 ہزار روپے سے کم کر کے بائیس ہزار روپے تک کر دی گئی ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ میں ایکسپورٹ ڈیوٹی بڑھانے سے چھوٹے بزنس مینوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب سے درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ ہوا ہے، موبائل اںڈسٹری سے جڑے کاروباریوں نے اب اپنا سرمایہ دیگر شعبوں میں لگانا شروع کر دیا ہے۔