حکومت گرانے کیلئے بننے والا اپوزیشن کا اتحاد اپنے بوجھ سے خود گر چکا: عثمان بزدار

10:02 AM, 9 Jul, 2021

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا پی ڈی ایم پر لفظی وار ، کہا پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے ۔ حکومت گرانے کے لئے بننے والا اپوزیشن کا اتحاد اپنے بوجھ سے خود گر چکا ہے ۔

اپنے بیان میں سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم والے حکومت گرانے کا دعوی تو کرتے رہے لیکن حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے ایک دوسرے کے دست و گریبان ہیں ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چند ماہ کیلئے بننے والا یہ اتحاد پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اور نالائق ترین اتحاد ثابت ہوا ۔ پی ڈی ایم کے مردہ جسم میں جان ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی ۔

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر کے بہروپ قوم دیکھ چکی ہے ۔ عوام اس ٹولے کے ڈرامے کو بخوبی جانتے ہیں ، یہ غیر فطری اتحاد عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتا ۔ قوم کو وزیر اعظم عمران خان کی جرات مند اور غیر متزلزل قیادت پر پورا اعتماد ہے ۔

مزیدخبریں