کوشش کریں گے غلطیوں پر قابو پائیں اور کم بیک کریں: بابر اعظم

09:45 AM, 9 Jul, 2021

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ وکٹیں گرنے کی وجہ سے شکست ہوٸی ، ہماری پرفارمنس ویسی نہیں رہی جیسی توقع تھی ۔ کوشش کریں گے غلطیوں پر قابو پاٸیں اور کم بیک کریں ۔

ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ انگلش بولرز کو کریڈٹ دیتا ہوں انہوں نٕے اچھی بولنگ کی ، ہم پارٹنرشپ نہیں لگا سکے جس کا نقصان ہوا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ زیادہ تر کھلاڑیوں کو دیکھا ہوا تھا انگلش ٹیم میں کچھ نٸے چہرے تھے ، آج ہمارا برا دن تھا جو ہار کی وجہ بنا ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اعتماد دے رہے ہیں ، نوجوان جتنے میچ کھیلیں گے اتنا بہتر پرفارم کریں گے ۔ یہ ہار کوٸی بڑا دھچکا نہیں ہے ، ٹیم پر یقین ہے ۔ گھبرانے کی بات نہیں ہے بیٹھ کر آپس میں بات کریں گے ۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔ 142 رنز کا آسان ہدف میزبان ٹیم نے 22ویں اوور میں مکمل کیا ، ڈیویڈ ملان 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ اس سے قبل پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز پر آل آوٹ ہوئی ، جیت کے ساتھ انگلینڈ نے تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔



مزیدخبریں