حیدر آباد: سفاک شوہر نے نشے کے لئے پیسے نہ دینے پر اپنی بیوی کو 4 منزلہ عمارت سے نیچے پھینک دیا۔
نیو نیوز کے مطابق یہ کرب ناک واقعہ حیدر آباد قاسم آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں رہائش پذیر محمد الیاس نامی شخص نے اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کرنے کے بعد فلیٹ سے نیچے پھینک دیا۔
خاتون کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متاثرہ خاتون کو طبی امداد دی گئی جبکہ پولیس نے ملزم محمد الیاس کو گرفتار کرکے لاک اپ میں بند کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نشے کا عادی ہے نشے کے پیسے مانگنے پر بیوی سے جھگڑا ہوا تھا۔