فیس بک ملازمین کیلئے نیا شہر بسایا جائے گا، مارک زکربرگ کا اعلان  

08:16 AM, 9 Jul, 2021

نیویارک: ٹیکنالوجی جائنٹ کمپنی فیس بک کے مالک مارک زکربرگ نے اپنے تمام ملازمین کیلئے ایک ایسا نیا شہر آباد کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں دنیا کی جدید ترین سہولیات میسر ہونگی

تاہم یہ خبریں بھی سننے میں آ رہی ہے کہ یہ گھر صرف ان ملازمین کو ہی دیئے جائیں گے جن پر لازم ہوگا کہ وہ فیس بک کی نوکری نہ چھوڑیں۔

فیس بک شہر میں ہوٹل، ریسٹورینٹس، ہسپتالوں، کیفے اور سپر مارکیٹس سمیت تمام ممکنہ سہولیات موجود ہونگی۔

مارک زکربرگ یہ نیا شہر کیلیفورنیا میں تعمیر کرنے جا رہے ہیں، اس سلسلے میں انہوں نے 59 ایکڑ زمین خرید رکھی ہے۔

اس شہر میں ہزاروں اپارٹمنٹس ہونگے، ان اپارٹمنٹس انتہائی مناسب قیمت میں ملازمین کو فراہم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مارک زکربرگ نے کئی برس قبل اپنے ملازمین کو یہ پیشکش بھی کی تھی کہ اگر وہ آفس سے قریب رہائش اختہار کریں تو انھیں زیادہ تنخواہ ادا کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکربرگ کے ذہن میں کافی دیر سے یہ منصوبہ جنم لے رہا تھا، تاہم اب انہوں نے اس کو عملہ جامہ پہنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب وہ اپنے فیس بک ملازمین کیلئے ایک ایسا نیا شہر تعمیر کرنے جا رہے ہیں جہاں ناصرف وہ رہائش اختیار کر سکیں گے بلکہ انھیں اس میں دنیا بھر کی سہولیات دی جائیں گی۔

مزیدخبریں