واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی طویل ترین جنگ ختم کر رہے ہیں اور افغانستان میں اہداف حاصل کر لیے اور مشن 31 اگست کو ختم ہو جائے گا۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا انسداد دہشتگردی کی افواج اور وسائل کو نئی جگہ منتقل کررہا ہے اور اس لئے امریکا کی طویل ترین جنگ ختم کر رہے ہیں جبکہ افغانستان میں مشن 31 اگست کو ختم ہو جائے گا لیکن افغان عوام کیلئے امریکی مدد برقرار رہے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی افغانستان میں سفارتی موجودگی جاری رہے گی اور امریکا امن عمل کی حمایت کیلئے سختی سے کام کرے گا جبکہ ہم افغان فورسز کو مالی اور آلات کی فراہمی جاری رکھیں گے اس کے علاوہ افغان رہنماؤں کو متحد کرنا ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا امریکا ضرورت سے زیادہ دہشتگردی کا مقابلہ کرے گا اور طالبان پر بھروسہ نہیں کرتا کیونکہ طالبان مکمل افغانستان پر قبضہ کر سکتے ہیں جبکہ طالبان فوجی لحاظ سے 2001 سے لے کر اب تک کی مضبوط ترین پوزیشن میں ہیں۔
انہوں نے امریکا کی نئی نسل کو افغان جنگ میں نہیں جھونکوں گا اور افغانستان میں موجود اتحادیوں کو امریکا منتقل کریں گے جبکہ علاقائی ممالک کو مسئلہ افغانستان کے سیاسی حل کیلئے کوششیں تیز کرنی چاہیے اور چین کے ساتھ مقابلے کیلئے امریکا کومضبوط بنانے پر توجہ دینی ہے۔