کراچی: پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت نئی بلندیوں پر پہنچ گئی جبکہ ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی۔
10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 93536 روپے پر آگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 12 ڈالراضافے سے 1814 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 18 پیسے سستا ہوا ہے، کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 166.58روپے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 60 پیسے کم ہوکر 167.10روپےہوگئی۔