پاکستان کے تجارتی خسارے میں10ارب ڈالرکی کمی

01:09 PM, 9 Jul, 2020

کراچی : وفاقی ادارہ برائے شماریات نے 2019-20 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں جن کے مطابق تجارتی خسارہ کم ہو کر 23 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔

گزشتہ سال کے 31ارب ڈالر کے تجارتی خسارئے کے مقابلے میں 10ارب ڈالر کی کمی ہوئی۔ جولائی2019 سے جون2020 کے دوران تجارتی خسارے میں 27.11فی صد کمی ریکارڈ کی گئی۔ایک سال میں تجارتی خسارہ 23ارب 18کروڑ ڈالر رہ گیا ہے اور اس دوران برآمدات میں 6اشاریہ 84فیصد کی کمی ہوئی۔پاکستان کی برآمدات 21ارب 38کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں اور درآمدات میں 18اعشاریہ 61فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جولائی2019 سے جون2020 کے دوران درآمدات 44ارب 57کروڑ ڈالر رہی ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات 10ارب 20کروڑ ڈالر کمی ہوئی۔ جون2020 میں تجارتی خسارہ 19اعشاریہ 89فی صد کم ہوا۔جون2020 میں تجارتی خسارہ 2ارب 12کروڑ روپے رہ گیا۔ گزشتہ مالی سال کے آخری مہنے میں برآمدات 6اعشاریہ 52فی صد کم ہوئی ہیں۔  جون میں برآمدات 1ارب 59کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی ہیں۔ درآمدات 14اعشاریہ 66فی صد کم ہو کر 3ارب 71کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔

مزیدخبریں