صوفی ڈیوائن نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کی کپتان مقرر

12:49 PM, 9 Jul, 2020

ویلنگٹن :نیوزی لینڈ کرکٹ نےصوفی ڈیوائن کو ویمن ٹیم کی مستقل کپتان مقرر کر کےسابق کپتان ایمی سیٹرتھ ویٹ کوان کےساتھ نائب کپتان مقرر کیاہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق کپتان ایمی سیٹرتھ ویٹ نےگزشتہ برس بچے کی ولادت کے باعث چھٹی لی تھی جس کے بعد صوفی ڈیوائن کو ایمی سیٹرتھ ویٹ کی جگہ عارضی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

بورڈ کی جانب سے نئے کپتان کی تقرری کے بعد صوفی ڈیوائن آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گی۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آئندہ ہفتے سے شیڈول ہے۔

مزیدخبریں