اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد آئسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سنٹر کا افتتاح کردیا ۔
مذکورہ آئسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر فعال ہوگیا اور اس کو صرف40 روز میں مکمل کیا گیا ہے۔
Islamabad, 250 bed state of the art facility has been constructed in record forty days. Thank u @ImranKhanPTI pic.twitter.com/rLNlVRlBZQ
— Saim (@richpaki) July 9, 2020
آئسولیشن اسپتال اینڈ انفیکشن ٹریٹمنٹ سینٹر میں 250بیڈز کی سہولت موجود ہے۔ سینٹرمیں ریڈیالوجی اور پیتھالوجی لیبارٹری کے علاوہ ایک مردہ خانہ اور آتش خانہ بھی موجود ہے۔
ہسپتال حرارت، وینٹی لیشن اور سیوریج نظام بھی موجود ہے۔ ہسپتال میں لیبارٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، آگ اور دھوئیں کا پتہ لگانے کا نظام بھی موجود ہے۔ ہسپتال کو کورونا وائرس اور دیگر بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔