فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال ہوئے، اکبر ایس بابر

11:15 AM, 9 Jul, 2020

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سابق عہدے دار اکبر ایس بابر  نے کہا ہے  کہ تحریک انصاف اور عمران خان سے اداروں کو کام سے روکنے کی توقع نہیں تھی، فارن فنڈنگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے ہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں  کہا کہ میں ثبوت کے ساتھ کہہ رہا ہوں تحریک انصاف نے فنڈنگ قوانین کی دھجیاں اڑائی ہیں ،ہمیں الیکشن کمیشن پر مکمل اعتماد ہے جب تمام ریکارڈ آئے گا تو حقیقت سامنے آجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد تحریک انصاف پر پابندی نہیں بلکہ جو لوگ ملوث ہیں ان کو جوابدہ ہونا چاہیے ،کیونکہ ہم نے تحریک انصاف کسی شخصیت کے لیے نہیں بنائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اس لیے بنائی تھی کہ یہ لیڈر شپ کے لیے ماڈل ادارہ بنے گا۔

مزیدخبریں