ورلڈ کپ : سیمی فائنل بارش کی وجہ سےروک دیا گیا ، کیویز نے 211رنز بنا لیے

ورلڈ کپ : سیمی فائنل بارش کی وجہ سےروک دیا گیا ، کیویز نے 211رنز بنا لیے
کیپشن: image by Cricinfo

مانچسٹر : کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل کا کھیل بارش کی وجہ سے روک دیا گیا ، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، کیویز نے 46.1اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے ، مارٹن گپٹل نے 14گیندوں پر 1سکور بنائے ، نیکولس نے 51گیندوں پر 28سکور کر سکے ۔

ولیمسن نے 95گیندوں پر 67سکور کیے جس میں 6چوکے شامل تھے ، ٹیلر نے 85گیندوں پر 67سکور کیے جس میں 1چھکا اور 3 چوکے شامل ہیں ۔نیشم 18گیندوں پر 12سکور بنا سکے جس میں 1چوکا شامل تھا ۔

گرینڈ وم نے 19گیندوں پر 16سکور کیے ، بھارتی ٹیم کی جانب سے کمار ، بمرہ ، پانڈیا ، جدیجہ اور چاہل نے 1-1کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔