سول سروس ریفارمز میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا:شفقت محمود

06:15 PM, 9 Jul, 2019

اسلام آباد :وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سول سروس ریفارمز میں تبدیلی کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے ، سابق صدر آصف زرداری نے اپنے دور حکومت میں 134غیرملکی دورے کیے۔

انھوں نے کہا کہ صرف دبئی کے دوروں پر 10ارب روپے خرچ کیے ، ہوٹلز میں قیام پر 55کروڑ روپے خرچ ہوئے ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین کروڑ روپے کی ٹپس دیں ، 6کروڑ روپے کے تحائف دیئے۔

شفقت محمود نے کہا کہ آئین کے مطابق آپ ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح نہیں دے سکتے ہیں ، اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ  تین سے چار وزرا ہوں گے ، پاکستان کے موجودہ مسائل 70کی دہائی کے فیصلوں کی وجہ سے ہیں ۔ ہماری جمہوریت کا حال دیکھ لیں ، آئین کے تحت آپ ایسا نہیں کر سکتے ہیں۔

مزیدخبریں