زمبابوین بورڈ نے پاکستان ٹیم کیلئے ہوٹل بک نہیں کرایا

09:59 PM, 9 Jul, 2018

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے ون ڈے سیریز سے پہلے بے انتظامی سامنے آئی ہے ۔مالی بحران کا شکار زمبابوے کرکٹ بورڈ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل ہی بک نہ کروا سکا ۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا کیخلاف جیت ،سرفراز احمد نے جیت کا کریڈٹ فخر زمان کو دے دیا
   

تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں ٹرائی اینگو لر سریز کے بعد اب پاکستان اور زمبابوے کی دو طرفہ سریز کا آغاز جمعے سے ہو گا ۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلا میچ جمعے کے روز بلا وائیو میں ہو گا تاہم اب خبر آئی ہے کہ مالی بحران کا شکار زمبابوے کا بورڈ بلاوائیو کے ہوٹل کے پیسے بروقت ادا نہیں کر سکا جس کے باعث ہوٹل بک نہ ہو سکا ۔پاکستانی کھلاڑیوں کو دوبارہ ہرارے ہی کے ہوٹل میں ٹھہر ا دیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں