لندن: ایون فیلڈ فلیٹس پر حملے کیخلاف مریم نواز بول پڑیں، کہتی ہیں ظلم کیخلاف اٹھنے والی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، جو اشتہاری زبان عمران خان استعمال کر رہے ہیں اور ایون فیلڈ پر حملہ یہ سب ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے۔
لندن میں ایون فیلڈ فلیٹس حملے پر مریم نواز کا ری ایکشن، کہتی ہیں لگتا ہے کسی کے اعصاب جواب دے رہے ہیں، نواز شریف کے خلاف ہر چال ناکام ہو رہی ہے، شاید عمران خان کی اپنی تربیت میں بھی کمی رہ گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت پاکستان کے 44 ملکوں کیساتھ ویزا فری معاہدے
مریم نواز کا کہنا ہے دباؤبرداشت نہیں کر سکتے تو پہلے فیصلہ دیتے وقت سوچنا چاہیے تھا، عوام نے ہی میاں نواز شریف کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز اٹھائی ہے،
انہوں نے بتایا کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے کیخلاف اپیل کیلئے قانونی مشاورت کی جا رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: تینوں مسلح افواج کے افسران 2 دن کی تنخواہ ڈیمز کی تعمیر کیلئے جمع کرائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
واضح رہے کہ لندن میں ہارلے کلینک سے واپسی پر نواز شریف گھر میں داخل ہونے لگے تو مظاہرین نے عقبی دروازے پر دھا وا بولا، مشتعل مظاہرین نے دروازے پر لاتیں برسائیں، لیگی رہنما اعجاز گل کو ٹرالی دے ماری ۔ لیگی رہنماؤں نے دھاوا بولنے والوں پر تحریک انصاف سے تعلق کا الزام عائد کردیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے حالا ت پر قابو پاتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی لی ، لیکن کچھ برآمد نہ ہوا۔جبکہ زیر حراست نوجوان کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑدیا۔ نواز شریف اور حسین نواز کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں