گورنمنٹ کالج برائے خواتین سمن آباد میں ایک بلاک ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ کے نام سے منسوب

02:20 PM, 9 Jul, 2018

لاہور: لاہور کے علاقے سمن آباد میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے منجیمنٹ سائنس ڈیپارٹمنٹ کو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

اس موقع پر سابق پرنسپل ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ نے ڈیپارٹمنٹ کے لان میں ایک درخت بھی اپنے ہاتھوں سے لگایا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کالجز لاہور پروفیسر ظفر عنایت انجم نے کہا تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر رخسانہ ندیم بھٹہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیوںکہ انہوں نے دن رات محنت کر کے کالج کو پنجاب کے تعلیمی اداروں میں ایک منفرد مقام دلایا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زاہد اور پرنسپل پروفیسر حلیمہ آفریدی نے بھی خطاب کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں