اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام ’اسٹاپ لسٹ‘ میں ڈال دیا۔ سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری سمیت دیگر افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے رکھا ہے۔
ایف آئی اے نے عبوری طور پر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت 7 افسران کے نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے جن افراد کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کیا ہے ان میں نجی بینک کے سربراہ نصیر عبداللہ اور انور مجید کا نام بھی شامل ہیں جو آصف زرداری کے قریبی دوست اور بزنس پارٹنر بھی ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے اسلام آباد گن اینڈ کنٹری کلب کو غیر قانونی قرار دیدیا
ایف آئی اے کی جانب 7 افسران کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کی جانب سے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حکم پر عارضی طور پر اسٹاپ لسٹ بنائی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کمیٹی کے اجلاس تک یہ افراد اسٹاپ لسٹ میں شامل رہیں گے اور کمیٹی کی منظوری کے بعد ان کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کی منظوری سے اسٹاپ لسٹ ایسے افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو فوری طور پر قانون کو مطلوب ہوں اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا لازمی ہو۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں