اب ووٹ کی پرچی پر جنگ لڑی جا رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

01:24 PM, 9 Jul, 2018

لکی مروت: لکی مروت کے علاقے تجوڑی میں ایم ایم اے کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 25 جولائی کو ایم ایم اے کے امیدوار کامیابی حاصل کریں گے۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ووٹ کی پرچی کو تلوار کی حیثیت حاصل ہو گئی ہے۔ پہلے جنگیں تلوار سے لڑی جاتی تھیں لیکن اب ووٹ کی پرچی پر جنگ لڑی جا رہی ہے۔

 

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے اسلام آباد گن اینڈ کنٹری کلب کو غیر قانونی قرار دیدیا

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بنے 70 سال ہو گئے لیکن پاکستان اور پاکستان کی سیاست پر ابھی تک قبضہ ہے جبکہ پاکستان کی قیادت بنانے کا اختیار عوام کے ہاتھوں میں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے ہاتھ میں ووٹ کی طاقت ہے اور عوام اس تلوار سے باطل قوتوں کا خاتمہ کر دیں گے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں