سپریم کورٹ نے اسلام آباد گن اینڈ کنٹری کلب کو غیر قانونی قرار دیدیا

01:06 PM, 9 Jul, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے اسلام آباد گن ایند کنٹری کلب کی اراضی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسپورٹس بورڈ کو اسے ٹیک اوور کرنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے گن کلب اراضی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے مفتی عبدالقوی کو پی ٹی آئی کا دینی مشیر مقرر کردیا

سماعت کے آغاز پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے دو دن کی مہلت طلب کی جس پر چیف جسٹس نے مہلت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تفصیل بتائی جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ گن اینڈ کنٹری کلب اسپورٹس بورڈ کی اراضی پر بنایا گیا ہے اس کی کوئی قانونی منظوری نہیں اور کوئی قانونی چیز عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ کلب میں مارکی بھی بنا دی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے اثاثوں کی تفصیلات پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر جاری

سپریم کورٹ نے گن اینڈ کنٹری کلب کو غیر قانونی قرار دیا اور حکم دیا کہ کلب کی زمین اسپورٹس بورڈ ٹیک اوور کر لے اور اگر مارکی اسپورٹس بورڈ کی حدود میں آ رہی ہے تو اس پر بھی قبضہ کر لیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں