ترکی، مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 24 افراد ہلاک

12:42 PM, 9 Jul, 2018

استنبول: ترکی کے شمال مغربی علاقے میں مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ترک حکام کے مطابق مسافروں سے بھری ٹرین بارشوں کے بعد زمینی کٹاؤ کے باعث حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 360 مسافروں سے بھری ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 2 ہلاک

ترک میڈیا کے مطابق سرچ آپریشن کا کام مکمل ہو گیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے 300 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں